اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے امریکاپر اپنے طیارے کا روٹ ترکی کو بتا نے کا الزام لگاتے ہوئےکہاہے کہ جس وقت طیارے کو ایک مقام سےگزرناتھا،عین اسی لمحےمارگرایاگیا،کیاروس نےاس لیےامریکاکومعلومات فراہم کی تھیں؟ایسا واقعہ دوبارہ ہوا تو امریکا سےتعاون خطرے میں پڑسکتا ہے۔
روسی جنگی طیارہ گرانے پر صدر پیوٹن ترکی پر برہم ہوگئے، روس نے ترکی کے ساتھ تمام فوجی رابطے بھی ختم کردیے ہیں ۔
روسی وزارت دفاع نے ترکی سے ہاٹ لائن پر معلومات کے تبادلے سمیت تمام فوجی رابطے ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا، ترکی کی غذائی اور دوسری مصنوعات کی درآمد پر بھی پابندی لگا دی گئی، روسی شہریوں کو ترکی کا سفر نہ کرنے اور ترکی میں موجود اپنے شہریوں کو واپس آنے کی ہدایت کردی۔
صدر پوٹن نے کہا جس ملک کو روس دوست سمجھتا تھا اس سے ایسی حرکت کی توقع ہرگز نہ تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169