22 نومبر 2015 - 17:42
یمنی فوج کے میزائل حملوں سے سعودی عرب کی فوج کو زبردست جانی اور مالی نقصان کا سامنا

یمنی فورسز اور رضاکار دستوں نے سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور رضاکار دستوں نے سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کے علاقے نجران اور جیزان میں فوجی ٹھکانوں پر اپنے میزائل حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کی فوج کو زبردست جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق نجران میں السدیس فوجی مرکز پر یمنی فورسز نے متعدد راکٹ اور میزائل فائر کئے ہیں۔ادھر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بھی یمن پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169