18 نومبر 2015 - 12:40
کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں سینئر افسر ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک ہندوستانی سینئر افسر کو مبینہ ’عسکریت پسندوں‘ نے ہلاک کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک ہندوستانی سینئر افسر کو مبینہ ’عسکریت پسندوں‘ نے ہلاک کردیا۔

ہندوستانی فوج کے کرنل نتین جوشی کے مطابق یہ واقعہ کپواڑا میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران پیش آیا جہاں گزشتہ ایک ہفتے سے لڑائی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی جھڑپوں کے نتیجے میں دو ہندوستانی فوجی زخمی ہوچکے ہیں۔

یہ جھڑپیں سری نگر سے تقریباً 70 کلو میٹر دور ہورہی ہیں جو کہ ہندوستانی کشمیر کا اہم ترین شہر ہے۔

خیال رہے کہ 1989 کے بعد سے ہندوستانی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 68 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲