اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی جنگی جہازوں نے شام میں لبنان کی سرحد کے قر؛یب وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے۔ جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق روسی جنگي جہازوں نے لبنان اور شام کی مشترکہ سرحد جرود القلمون کے علاقہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169