اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تکفیری دھشتگردوں نے شام میں شیعوں پر ایک اور جنایت کا ارتکاب کرتے ہوئے اس ملک کی شیعہ بستی والے علاقے ’’کفریا‘‘ میں ایک ماٹر گولے سے حملہ کیا ہے لیکن خوش قسمتی سے اس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تکفیری دھشتگردوں نے صوبہ ادلب کے علاقے ’’راس حمدان‘‘ گاوں سے اس شہر پر حملہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ شام کے دو شیعہ نشین شہر ’’فوعہ‘‘ اور’’کفریا‘‘ میں دسیوں ہزار شیعہ زندگی بسر کر رہے ہیں لیکن گزشتہ سات مہینوں سے تکفیری دھشتگردوں کے محاصرے میں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲