15 نومبر 2015 - 17:56
ایران کی بھارت بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت

بهارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 35ویں بین الاقوامی تجارتی نمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران شرکت کر رہا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بهارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 35ویں بین الاقوامی تجارتی نمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران شرکت کر رہا ہے.

ہفتے کے روز سے شروع ہونے والی اس عالمی نمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے 28 ممالک کی 700 کمپنیاں ٹیکنالوجی، تجارت، دستکاری اور کهانے کی اشیاء کے شعبوں میں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی.
اس نمائش میں بهارتی صدر خصوصی خطاب بهی کریں گے.

35ویں بین الاقوامی تجارتی نمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے پستا، زعفران، مٹهائیاں اور کنفیکشنری مصنوعات، آرائشی پتهر اور چاندی کے تمام قسم کے پتهروں کو نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲