15 نومبر 2015 - 17:13
فرانس میں ٹرین حادثہ، 21 افراد ہلاک اور زخمی

فرانس میں دہشت گردوں کے حملوں کے بعد ٹرین کے حادثے میں 10 افراد ہلاک اور 11 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق فرانس میں دہشت گردوں کے حملوں کے بعد ٹرین کے حادثے میں 10 افراد ہلاک اور 11 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثہ ملک کے مشرقی شہر سٹراسبرگ کے قریب پیش آیا جہاں فرانس کے قصبے ایکور شیم میں پیرس اور سٹراسبرگ کے درمیان چلائی جانے والی نئی ریل گاڑی کے آزمائشی ٹیسٹ کے دوران ہوا،حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا اور ٹرین پٹری سے اتر گئی اور اس کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 11 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲