15 نومبر 2015 - 06:49
 ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ اس ملاقات کے دوران ایران پر عائد پابندیوں کو اٹھانے اور امریکی وعدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد محمد جواد ظریف نے کہا کہ اس ملاقات کے دوران رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات کی روشنی میں مشترکہ جامع ایکشن پلان کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ اس ملاقات میں اراک کی ایٹمی تنصیبات کی دستاویز پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ اراک ایٹمی ایکٹر کی دوبارہ ڈیزائننگ کی باضابطہ دستاویز کو پیر تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔

.......

/169