4 نومبر 2015 - 17:33
عراق میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے رکن کا انتقال+ تصاویر

عراق میں قومی اتحاد کو فروغ دینے اور صدام حکومت کے خلاف مہم چلانے والی اہم شخصیات میں آپ کا نام سر فہرست تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق میں نیشنل کانگریس کے سربراہ اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے رکن ’’احمد عبدالهادی الچلبی‘‘ عارضہ قلبی کی بنا پر انتقال کر گئے۔
عراق میں قومی اتحاد کو فروغ دینے اور صدام حکومت کے خلاف مہم چلانے والی اہم شخصیات میں آپ کا نام سر فہرست تھا۔
یہ سیاسی رہنما منگل کو ۷۰ سال کی عمر میں کاظمین میں انتقال کر گئے۔
آپ چلبی بعثی حکومت کے سخت مخالف تھے اور آپ نے اس رژیم کی سرنگونی کے لیے کافی جد و جہد کی۔
صدام کے ظلم و ستم کی وجہ سے ۱۹۵۸ میں آپ نے عراق چھوڑ دیا اور صدام کی سرنگونی کے بعد اس ملک میں واپس لوٹے۔
احمد چلبی اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے رکن بھی تھے اور ۲۰۰۱ میں جنرل اسمبلی کے پانچویں اجلاس میں انہوں نے تہران میں شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲