اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے سابق وفاقی وزیر اور کانگریس کے رہنما منی شنکر ایئر کا کہنا ہے کہ بھارت کی اکثریت پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتی ہے۔ کراچی میں سابق بھارتی وزیر منی شنکر ایئر کا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات مذاکرات کی میز پر ہی حل ہوسکتے ہیں تاہم مذاکرات برابری کی سطح پر اور اپنے ملکوں میں ہونے چاہیے۔ دونوں ملکوں کو مسئلہ کشمیر پر بھی بات کرنی چاہیئے کیونکہ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی بھی کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کی بات کرتی تھیں۔ سابق بھارتی وزیرِ خارجہ مانی شنکر کا کہنا ہے کہ بھارت کی اکثریت پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتی ہے، نئی دہلی اور اسلام آباد کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی ویزہ آفس کھلنے چاہیے، حکومتی تنازعات عوامی رابطوں میں رکاوٹ نہیں بننے چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169