25 اکتوبر 2015 - 13:17
آل سعود کے درمیان شدید اختلافات

آل سعود کے مختلف دھڑے اور علماء شاہ سلمان کی برطرفی کے حق میں ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ایک شہزادے نے آل سعود کے درمیان جاری اختلافات کے بارے میں تازہ ترین انکشافات میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے بانی کے بارہ بیٹوں میں سے آٹھ بیٹے شاہ سلمان کی برطرفی کے حق میں ہیں۔ برطانوی اخبار انڈی پینڈنٹ نے رپورٹ دی ہےکہ اس سعودی شہزادے نے اس سے پہلے بھی آل سعود کی چپقلشوں کے بارے میں انکشافات کئے تھے۔ اس سعودی شہزادے نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے علماء اور مفتی بھی سلمان بن عبدالعزیز کو تخت شاہی سے ہٹانے کی داخلی بغاوت اور احمد بن عبدالعزیز کو تخت نشین کرنے کی مکمل حمایت کریں گے۔ انڈی پینڈنٹ نے لکھا ہے کہ سعودی عرب کے علماء شاہ سلمان کی برطرفی کے حق میں ہیں اور اس خبر سے پتہ چلتا ہےکہ آل سعود کے دھڑوں میں جاری رقابت میں شدت آتی جارہی ہے۔ سعودی عرب میں خاندانی بغاوت کی مثال ملتی ہے۔ انیس سو چونسٹھ میں آل سعود کے مختلف دھڑوں میں سعود بن عبدالعزیز کی بادشاہت کے بارے میں شدید اختلاف اور اقتدار کی جنگ کے نتیجے میں انہیں اپنے بھائی فیصل کو تخت و تاج سونپنا پڑا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169