25 اکتوبر 2015 - 07:54
یوم عاشور کو کربلا میں 63 لاکھ کا مجمع تھا

عراق کے مقدس شہرکربلا کی صوبائی کونسل کے سربراہ نے عاشور کے روز اس شہر میں موجود عزاداران حسین کی تعداد ترسٹھ لاکھ سے زیادہ بتائی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق نصیف الخطابی نے کہا کہ اس سال عاشور کے روز پورے عراق سے ساٹھ لاکھ اور دنیا کے دیگر ملکوں سے تین لاکھ زائرین اور عزاداران امام حسین علیہ السلام کربلائے معلی میں موجود تھے-
انہوں نے کربلا کے زائرین کو فراہم کی گئی سیکورٹی کے حوالے سے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے اپنی ذمہ داری بخوبی انجام دی اور تمام سیکورٹی منصوبوں پر کامیابی سے عملدرآمد ہوا- الخطابی نے بغداد سیکورٹی منصوبے کے بارے میں، کہ جس میں بیس ہزار سے زائد عراق کے سیکورٹی اہلکار اور الحشد الشعبی کے افراد بھی شریک تھے کہا کہ پہلی بار ایف سولہ لڑاکا طیاروں سے استفادہ کیا گیا-
کربلا کی صوبائی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ عوام نے زائرین حسینی کی بھرپور خدمت کی اور انہیں ہر طرح کی سہولتیں فراہم کی گئیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲