اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے ترجمان عثمان صفی اللہ نے جمعے کو کہا کہ بلوچستان کے شہر چالگاری میں عزاداروں پر حملہ اس گروہ نے کیا تھا۔ واضح رہے ایک تکفیری خود کش حملہ آور نے جمعرات کو شہر چالگاری میں شیعہ مسلمانوں سے تعلق رکھنے والی مسجد میں بم دھماکہ کیا تھا۔ اس تکفیری دہشتگردی میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ۔ تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی نے بارہا شیعہ مسلمانوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا ہے اور خاص طور سے محرم میں یہ دہشتگرد گروہ شیعہ مسلمانوں پر حملے کرتا ہے۔ پاکستان میں شیعہ مسلمانوں پرحملوں کو روکنے میں اسلام آباد حکومت کی ناکامی پر وسیع پیمانے پر تنقید ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ جمعے کے دن صوبہ سندھ میں ایک تکفیری دہشتگردانہ حملے میں بیس عزادار شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲