24 اکتوبر 2015 - 19:18
بنگلادیش میں عزاداروں پر دھشتگردانہ حملہ

ڈھاکہ میں واقع امام بارگاہ ’’حسینی ڈالان‘‘ میں گزشتہ شب ہوئے دھشتگردانہ حملے میں ایک عزادار شہید جبکہ ۱۵۰ زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گزشتہ شب بنگلادیش کے دار الحکومت ڈھاکہ میں امام بارگاہ ’’حسینی ڈالان‘‘ میں اس وقت بم دھماکہ کیا گیا جب عزاداران سید الشہداء اپنے مولا کے غم میں فرش عزا بچھائے ہوئے تھے۔
ڈھاکہ میں واقع امام بارگاہ ’’حسینی ڈالان‘‘ میں گزشتہ شب ہوئے دھشتگردانہ حملے میں ایک عزادار شہید جبکہ ۱۵۰ زخمی ہوئے ہیں۔
چشم دید گواہوں کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں کی تعداد ایک سے زیادہ ہے۔
ڈھاکہ سے ابنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں کو روز عاشور دھشتگردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
ملک کی سکیورٹی پولیس نے تاہم تین مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
دھشتگردانہ حملے کے باوجود آج ہزاروں عزاداروں نے ڈھاکہ میں عاشورہ کے جلوس میں شرکت کی اور امام حسین(ع) کا ماتم کیا۔