اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا کی رپورٹ کے مطابق محمد جابر عوض نے بدھ کے دن کہا کہ عرب اتحاد کے لڑاکا طیارے یمن کی اہم اور بنیادی تنصیبات پر بمباری کرتے ہیں جو کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور انسانی اقدار کے منافی ہے۔
محمد جابر عوض نے مزید کہا کہ صوبہ صعدہ پر عربی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کی بمباری کی وجہ سے اس شہر کے پل اور مواصلاتی راستے منہدم ہو چکے ہیں، جس کی بنا پر دوسرے صوبوں کے ساتھ اس صوبے کا رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو چکا ہے۔
یمن کے صوبہ صعدہ کے گورنر نے تمام اسلامی ممالک اور حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن کی مظلوم قوم کا ساتھ دیں اور اس ملک کے خلاف جاری جارحیت اور پابندیوں کو ختم کرانے کے لئے قدم اٹھائیں۔
واضح رہے کہ موصولہ رپورٹوں کے مطابق یمن پر سعودی عرب کے حملوں کے نتیجے میں اکتوبر کے پہلے دو ہفتوں میں اس ملک کے بے گھر افراد کی تعداد میں ساٹھ فیصد اضافہ ہو گیا۔ جولائی میں پناہ گزینوں کی تعداد چودہ لاکھ تھی جبکہ اب یہ تعداد دو ملین تین لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے رواں سال مارچ کے مہینے میں یمن پر ہمہ گیر حملوں کا آغاز کیا تھا جو اب تک کسی وقفے کے بغیر جاری ہیں اور ان حملوں میں اب تک ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲