اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران اور فرانس کےپارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ حسن کامران نے تہران میں فرانس کی پارلیمنٹ میں خارجہ تعلقات کمیشن کی سربراہ الیزابتھ گیگوسے ملاقات میں مختلف میدانوں میں تہران اورپیرس کے تعلقات میں توسیع پر زور دیا-
انہوں نے کہا کہ ایران اور فرانس میں بہت سے اشتراکات پائے جاتے ہیں جن سے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے استفادہ کیا جانا چاہئے -
حسن کامران نے کہا کہ پارلیمانی تعلقات میں توسیع دونوں ملکوں کے تعلقات کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنانے میں موثر واقع ہوسکتی ہے -
فرانس کی پارلیمنٹ میں خارجہ تعلقات کمیشن کی سربراہ نے بھی کہا کہ فرانس کی پارلیمنٹ ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ فرانس کی پارلیمنٹ کھلے دل سے ایران اور فرانس کے تعلقات کو زیادہ سے زیادہ بہتربنانے کےحق میں ہے-
انہوں نے علاقے میں امن واستحکام کی برقراری کےحوالے سے ایران کے مثبت کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فرانس علاقے کے تنازعات کو ایران کے ساتھ مل کر حل کئے جانے کے حق میں ہے -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲