اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ہفتے کی رات کو اعلی کونسل برائے سائبر اسپیس کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ عالمی معیشت میں مواصلاتی کمپنیاں قابل ذکر حصے کی مالک ہیں۔ انہوں نے سائنسی ترقی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مواصلاتی وسائل و ذرائع سے استفادہ کرنے سے اقتصادی فوائد کے علاوہ معلومات اور الیکٹرانیک خدمات کے حوالے سے متوازن دسترسی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں دفتری نظام میں بدعنوانیوں اور اخراجات میں کمی آتی ہے- ان کا کہنا تھا کہ اس سے ٹرافیک کے ںظام میں بہتری آتی ہے اور ماحولیات کا تحفظ بھی ہوتا ہے۔ صدر جناب حسن روحانی نے کہا کہ سائبر اسپیس سے صحیح استفادہ کرنے اور اس کے ثقافتی اور اقتصادی پہلوؤں سے بہرہ مند ہونے کےلئے مفید معیارات بنانے نیز ساتھ ساتھ ثفاقتی لحاظ سے ممکنہ نقصانات کا مقابلہ کرنے کے لئے ہوشیار رہنے کی ضروررت ہے۔ صدر جناب حسن روحانی نے با صلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور رقابتی فضا میں نالج بیسڈ کمپنیوں کی شرکت کے لئے ان کی حمایت کو ضروری قراردیا۔ اس اجلاس میں ایران میں ایرانی اسلامی ثفاقتی معیاروں کے مطابق کمپیوٹر گیمز بنانے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی پالیسی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲