اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ مرکزی کےمساجد سنٹرزکے مرکزی آفس کے انچارج حجۃ الاسلام مصطفیٰ ذوالفقاری نے اراک میں خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسے گفتگو کے دوران روز مباہلہ کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزمباہلہ تاریخ کا ایک اہم دن ہے کہ جس میں علوی،غدیر اور اسی طرح رضوی معارف کی ترویج کی جاسکتی ہے۔
انہوں نےمزید کہا ہےکہ والدین کو اپنے بچوں کے سامنے روزمباہلہ میں پیش آنے والے واقعہ کو بیان کرنا چاہیےکیونکہ روزمباہلہ نے دین میں اہل بیت علیہم السلام کی اہمیت کے واضح کردارکو بیان کیا تھا۔
حجۃالاسلام ذوالفقاری نے اس مطلب کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی قریب ترین اوربہترین عورت کے عنوان سے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کومباہلہ کے میدان میں لے کے گئے تھے، کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مباہلہ میں آپ کی شرکت کا مطلب یہ ہے کہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مباہلہ کےلیےحضرت زہرا سلام اللہ علیہا سے بہترکسی کونہیں پایا کیونکہ حضرت زہراسلام اللہ علیہا جنت کی عورتوں کی سردارہیں۔
انہوں نےمزید کہا ہے کہ روز مباہلہ مسلمانوں بالخصوص شیعوں کے لیےعزت اورفخرکا دن ہے لہذا شیعوں کو اس دین پرفخر کرنا چاہیے کہ جووحی اوروحدانیت پرمشتمل ہے۔
.......
/169