اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاورف نے پیر کے روز اپنے بیان میں دہشت گردی کے سدباب کے لئے ہمہ گیر حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ روسی حکام نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے سدباب پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش تمام ملکوں اور قوموں کا مشترکہ دشمن ہے اور یہ گروہ دین اسلام کو بدنام اور اسے بگاڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ داعش نے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے ملکوں میں گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گروپ نہ صرف دنیا کی تمام قوموں کا دشمن ہے بلکہ دین اسلام کا بھی دشمن شمار ہوتا ہے۔
روس کے وزیر خارجہ نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی متعدد پہلوؤں کی حامل ہے لہذا اس کے مقابلے کے لئے ہمہ گیر حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ سرگئی لاؤروف نے واضح کیا کہ اسلام اور دنیا کے دیگر مذاہب کی اقدار کو بگاڑنے کی کوششوں کا ڈٹ کا مقابلہ کیا جانا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169