اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے سربراہ آیت اللہ محسن مجتہد شبستری اور سکریٹری جنرل آیت اللہ محمد حسن اختری کی موجودگی میں ایران کے شمال مغربی شہر تبریز میں واقع اسمبلی کے دفتر کے ذریعے تیار کردہ پانچ نئی ڈیجیٹل مصنوعات کی رونمائی ہوئی۔
اس پروگرام میں شمال مغرب کے دفتر کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید کاظم زعفرانچیلر نے گفتگو کرتے ہوئے ان سافٹ ویئروں کو تیار کرنا اہل بیت اطہار کی تعلیمات کو شائع کرنے کی راہ میں ایک اہم اقدام قرار دیا اور اور کہا کہ یہ ڈیجیٹل مصنوعات ایک ہزار سات سو اہم کتابوں پر مشتمل ہیں۔
انہوں نے اسمبلی کی نئی ڈیجیٹل مصنوعات کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ اس دفتر کے ذریعے انڈرویڈ اوپریٹر سسٹم پر تیار کئے گئے پانچ جدید سافٹ ویئر مفتاح، ذکری، پیشوایان ہدایت، رسالہ حقوق امام سجاد اور ۲۵۰ سالہ انسان کے ناموں سے عبارت ہیں۔
حجۃ الاسلام سید کاظم زعفرانچیلر نے سوالات و جوابات پر مشتمل مفتاح نامی سافٹ ویئر کے بارے میں مزید وضاحت کرتے ہوئے مجازی فضا کی دنیا میں اسے اہل تشیع کا ایک انتہائی گرانقدر اثر قرار دیا اور کہا کہ یہ سافٹ ویئر ۷۰ ہزار مذہبی سوالات و جوابات پر مشتمل ہے جو دینی مبلغین کے لیے انتہائی مفید اور کارآمد ہے۔
............
242