4 اکتوبر 2015 - 15:58
داعش کے 50 مراکز پر روسی جہازوں کی بمباری

گذشتہ دو دنوں میں روسی جنگی جہازوں نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 50 مراکز پر بمباری کرکے انھیں تباہ کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں  گذشتہ دو دنوں میں روسی جنگی جہازوں نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 50 مراکز پر بمباری کرکے انھیں تباہ کردیا ہے۔ شام میں روسی ہوائی حملوں کے بعد دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روسی جہازوں نے الرقہ میں داعش کی مرکزی کمانڈ کے ٹھکانے کو تباہ کردیا ہے۔

\

.......

/169