اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ داعش نے عراق میں ایک اور جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے اس ملک کے شہر کاظمین کے اسکوائر عدن پر ایک خود کش حملہ کیا ہے جس میں پانچ عراقی شہری شہید اور ۱۴ زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے وجہ سے شہادتوں میں اضافے ہونے کا امکان پایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ داعشی عناصر وقتا فوقتا اس ملک کی شیعہ بستیوں میں خود کش حملے کر کے کئی عراقی شہریوں کے شہادت کا باعث بنتے ہیں۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲