اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ سعودی حکومت کی بد نظمی سے دو روز قبل رخ پائے منی کے درد ناک سانحے کے نتیجے میں جانبحق ہونے والوں میں 7 سالہ پاکستانی بچی ثمرین بھی شامل ہیں جس کا تعلق ملتان سے ہے، ثمرین کی موت کی تصدیق کے بعد اس سانحے میں مرنے ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے جب کہ 313 پاکستانی اب بھی لاپتہ ہے۔
سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق سعودی حکومت نے سرکاری طور پر جانبحق ہوئے افراد اور زخمیوں کی کوئی فہرست جاری نہیں کی۔ پاکستانی شہریوں کی شناخت کے بعد ان کی مکہ مکرمہ میں ہی تدفین کی جائے گی۔
.......
/169