اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بھانجے اسد مرتضی گیلانی سانحہ منیٰ میں جانبحق ہو گئے ہیں۔ اسد مرتضٰی گیلانی کے والد وجاہت گیلانی نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں کچھ دیر قبل ہی اسد مرتضی گیلانی کی موت کی خبر موصول ہوئی ہے۔ اسد مرتضی گیلانی رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اسد مرتضی گیلانی منٰی میں پیش آنے والے دلخراش واقعے میں لاپتہ ہو گئے تھے اور پاکستانی حکام کی جانب سے ان کی تلاش جاری تھی۔ تاہم اب اسد مرتضٰی گیلانی کے اہلخانہ کو ان کی موت سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اسد مرتضی گیلانی کے بھائی ابوالحسن گیلانی نے بھی اسد مرتضی گیلانی کے جانبحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ سانحہ منیٰ میں اب تک 7 پاکستانیوں کے جانبحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ 316 لاپتہ ہے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی قونصلیٹ کو اسد مرتضی گیلانی کی تصویر اور تابوت کا نمبر بھجوا دیا ہے تاہم ابھی قونصلیٹ کی جانب سے سرکاری طور پر موت کی تصدیق نہیں کی جا رہی ہے۔
.......
/169