20 ستمبر 2015 - 14:54
۲۳۴ شہید اور زخمی صعدہ اور صنعا پر ہوئے آج کے حملوں میں

المسیرہ ٹی وی کے مطابق آج بوقت سحر ہوئے ان حملوں میں تاہم ۹۰ افراد شہید اور ۱۴۴ زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے سرکاری ٹی وی نے آج بروز اتوار کی صبح کو خبر دی ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے آج بوقت سحر اس ملک کے صنعا اور صعدہ دو شہروں پر شدید حملے کئے ہیں۔
المسیرہ ٹی وی کے مطابق آج بوقت سحر ہوئے ان حملوں میں تاہم ۹۰ افراد شہید اور ۱۴۴ زخمی ہوئے ہیں۔
اس خبر نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ صنعا شہر کے ۴۰ افراد جبکہ صعدہ کے ۵۰ افراد شہید ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق بہت سارے افراد مکانوں اور مسجدوں کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔
یمن کے قومی اتحاد نے اس ملک پر جاری سعودی جارحیت کے کشتوں کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چھے مہینوں میں ۱۹۶۴۲ افراد سعودی حملوں میں شہید اور زخمی  ہو چکے ہیں کہ جن میں ۶۰۹۰ کی تعداد شہیدوں کی ہے۔

حقیقت تو یہ ہے یمن کے مظلوم عوام کے اس قتل عام میں کسی حد تک قصور وار باقی دنیا کے مسلمان ہیں جن کی زبانوں پر آل سعود کے خلاف ایک حرف تک نہیں آتا۔ ایک طرف مسلمان اس جارح ملک میں، ان ظالم حکمران کی قیادت میں انجام پا رہے اعمال حج کو بجا لانے میں مصروف ہیں اور دوسری طرف یہ ظالم اور جابر حکمران مسلمانوں کا قتل عام کرنے میں مصروف ہیں  کسی مسلمان کے اندر اس بات کا احساس تک نہیں کہ ان کے پڑوس میں بے گناہ مسلمان مارے جا رہے ہیں حاجیوں کو بجائے خانہ خدا کا طواف کرنے کے خانہ خدا کے پاس مسلمانوں پر جاری اس جارحیت کے خلاف دھرنا دینا چاہیے تاکہ انہیں حقیقی حج کا ثواب ملے ورنہ جب دلوں میں مسلمانیت پیدا نہ ہو کعبے کی طواف سے کچھ ملنے والا نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲