20 ستمبر 2015 - 12:28
جنگی معذور ملت کی عظیم گھڑی کی منہ بولتی تصویر ہیں

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ جنگی معذور دفاع مقدس کے دوران ملت ایران کے امتحان کی عظیم گھڑی کی منہ بولتی تصویر ہیں اور معاشرے میں ان کی موجودگی درحقیقت تاریخی، معنوی، سیاسی اور بین الاقوامی حقائق کا بیان ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کے روز ہفتہ دفاع مقدس کے آغاز سے قبل جنگی معذوروں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات میں جنگی معذوروں کی جسمانی مشکلات اور ان کے رنج و مصائب کی جانب اشارہ کیا اور فرمایا کہ ان کا اجر اس سخت امتحان اور آزمائش کی وجہ سے دوگنا ہے اور اس میں اضافہ ہو رہا ہے-

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جنگی معذور ایک طرف ان طاقتوں کے جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ جنھوں نے عراق کے ڈکٹیٹر صدام کی حکومت کی حمایت کی اور دوسری جانب وہ اس انقلاب اور امام خمینی (رح) کی عظمت و بزرگی کے عکاس ہیں کہ جس نے ایسے اعلی مقام و مرتبے کے حامل انسانوں کی تربیت کی اور انھیں محاذ جنگ پر بھیجا-

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جنگی معذوروں کی خدمت اور دیکھ بھال کی سختیوں پر ان کے اہل خانہ کے صبر اور قوت برداشت کو حقیقی ایثار و قربانی، جہاد سے تعبیر کیا۔

واضح رہے کہ بائیس ستمبر انیس سو اسی کو صدام کی ڈکٹیٹر حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران پر فوجی حملہ کر کے ایران پر آٹھ سالہ جنگ مسلط کی- اسی مناسبت سے ہر سال بائیس ستمبر سے ہفتہ دفاع مقدس منایا جاتا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲