اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جمعرات کے روز سعودی ذرائع نے بتایا کہ مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں، جس میں ایک ایشیائی ملک کے حجاج کرام ٹھہرے ہوئے تھے، آگ لگ گئی جس کے فورا" بعد تقریبا" ایک ہزار حجاج کو ہوٹل سے باہر نکالا گیا- اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں کچھ حجاج کرام زخمی ہوئے ہیں لیکن ان کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے- حالیہ چند دنوں میں مکہ مکرمہ میں رونما ہونے والا یہ دوسرا حادثہ ہے- اس سے پہلے گیارہ ستمبر کو مسجد الحرام میں کرین گرنے کا حادثہ رونما ہوا تھا جس میں کم سے کم ایک سو سات افراد جاں بحق اور دو سو اڑتیس زخمی ہوگئے تھے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲