اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی المسلہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے بدھ کے روز کہا ہے کہ تکفیری فکر و سوچ کی مذمت کے لئے عرب لیگ میں قرارداد کا مسودہ پیش کرنے کا مقصد یہ ہے کہ تکفیری فکر و سوچ کو کہ جو دہشت گردوں کی سوچ کی پیداوار ہے، جرم سمجھا جائے- عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری کے دفتر نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ نے عرب اور افریقہ کے امور میں تیونس حکومت کے مشیر التھامی العبدولی سے ملاقات میں اس منصوبے کا اعلان کیا- التھامی العبدولی نے اس ملاقات میں اس مجوزہ قرارداد کے مسودے کی حمایت کا اعلان کیا اور تکفیری فکر و سوچ سے مقابلے کے سلسلے میں عراق کے تجربے سے استفادے کی ضرورت پر تاکید کی-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲