14 ستمبر 2015 - 16:45
شام؛ حسکہ میں دو بم دھماکے، 87 افراد ہلاک اور زخمی

شام کے شہر الحسکہ میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوگئے ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے شہر الحسکہ میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پہلے کار بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے جبکہ الحسکہ کے مغرب میں دوسرے بم دھماکے میں 12 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲