14 ستمبر 2015 - 14:56
یمن میں دسیوں سعودی، بحرینی، اماراتی اور قطری فوجی ہلاک

یمن کی فوج اور عوامی رضاکاروں کے ہاتھوں گزشتہ روز کئی غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمنی میڈیا کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکاروں کے ہاتھوں گزشتہ روز کئی غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں جن میں پانچ سعودی، ایک اماراتی اور کئی بحرینی و قطری فوجی شامل ہیں اور ان کا اسلحہ بھی غنیمت کے طور پر یمنیوں کے ہاتھ لگ گیا ہے۔
خبری ذرائع میں مآرب میں ایک اماراتی فوجی کی ہلاکت کی خبر ملتے ہوئے کہا گیا ہے: خوش قسمتی سے عربی اتحاد کے ۱۱ فوجیوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے کہ جن میں سے زیادہ تر کا تعلق عرب امارات سے ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج عوامی رضاکاروں کے ساتھ مل کر صوبہ ظھران کے شہر ربوعہ، مارب اور نجران میں عربی اتحاد کے حملوں کو ناکام بنانے میں کامیاب ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی سرپرستی میں عربی اتحاد نے گزشتہ چند دنوں سے یمن میں زمینی حملے شروع کر دئیے ہیں اور تمام جنگی تسحیلات کے باوجود انہیں زمینی جنگ میں شکست کا سامنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲