12 ستمبر 2015 - 13:24
مصری فوج کا صحرائے سینا میں ۹۸ دھشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

مصری فوج نے صحرائے سینا میں ایک کارروائی کے دوران 98 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصری فوج نے صحرائے سینا میں ایک کارروائی کے دوران 98 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مصری فوج نے ابھی تک ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی صحیح تعداد کا سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔

مصر کے صدر السیسی نے ملک میں وہابی دہشت گردوں کو ایک سنجیدہ خطرہ قراردیا ہے۔ صحرائے سینا میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کو شام اورعراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی حمایت حاصل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲