7 ستمبر 2015 - 10:45
افغانستان نے امن مذاکرات کی بحالی کی پاکستانی تجویزقبول کرلی

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے امن مذاکرات کی بحالی کی اسلام آباد کی تجویزکو قبول کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے پاکستانی وزیراعظم کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ ہونے والی حالیہ ملاقات میں امن عمل کی بحالی کی اسلام آباد کی تجویز کو قبول کر لیا- 

ڈان نیوز کے حوالے سے ملنے والی اس رپورٹ کے مطابق اپنا نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پراعلی پاکستانی عہدیدار نے کہا کہ امن وآشتی میں افغان طالبان کی صداقت اورپاکستان کے کردارکے بارے میں شکوک و شبہات کے باوجود افغان صدرنے امن مذاکرات کے عمل کی بحالی کی اسلام آباد کی تجویزکو قبول کیا ہے-

سرتاج عزیزنے اپنے دورہ افغانستان کے دوران افغان حکومت کو پانچ تجاویز پیش کی تھیں جن میں امن مذاکرات کے احیا اوراسلام آباد کے ساتھ کابل حکومت کی تلخی کو دور کئے جانے کی تجویزسب سے اہم تھی-

اس پاکستانی اعلی عہدیدارکے مطابق سرتاج عزیز کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں افغان صدرنے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے اتحادیوں اورمشیروں سے مشورہ کرکے اسلام آباد کو جواب سے مطلع کریں گے-

قابل ذکرہے کہ پاکستان نے اسلام آباد کے نزدیک واقع علاقے "مری" میں طالبان اورافغان حکومت کے درمیان پہلے دورکے مذاکرات کرائے تھے لیکن دوسرے دورکے مذاکرات طالبان کے سرغنہ ملاعمرکی موت کی خبرکی وجہ سے ملتوی ہوگئے تھے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169