5 ستمبر 2015 - 12:15
انصار اللہ کا اقوام متحدہ کی تجویز سے اتفاق

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے، اس ملک کے بحران کے پرامن حل کے لئے اقوام متحدہ کی تجویز سے اتفاق کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق عوامی تحریک انصار اللہ نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد کی جانب سے پیش کی جانے والی، تازہ ترین جائزے اور اصلاحات پر مشتمل آخری دستاویز اور تجویز پر اپنی رضا مندی ظاہر کی ہے- اقوام متحدہ نے اپنی تجویز اپنے نمائندے کے ذریعے یمن روانہ کی ہے اور اس بارے میں اسے ریاض کے جواب کا بھی اتنظار ہے- یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد نے، اس ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے سات مراحل پر مشتمل راہ حل کی کامیابی کے بارے میں اظہار امید کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ یہ راہ حل، جنگ بندی کے قیام کے ساتھ ہی شہروں سے مسلح گروہوں کی پسپائی، کسی رکاوٹ کے بغیر یمن کے لئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل میں تیزی لانے اور اس ملک کی بندرگاہوں میں داخل ہونے کے لئے تجارتی جہازوں کو اجازت دینے کور سیاسی مذاکرات کے آغاز سے قبل متحارب گروہوں میں اعتماد قائم کرنے میں موثر ثابت ہو گی-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲