31 اگست 2015 - 19:16
فوج کے کمانڈروں سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب + تصاویر

رہبر انقلاب اسلامی نے ہر طرح کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کی آمادگی بڑھانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے منگل کو ایرانی فوج کی خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈروں اور حکام سے ملاقات میں ملک کے دفاع میں فوج کے اس شعبے کی ذمہ داریوں کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اس فوجی شعبے کو ہرطرح کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہنا چاہئے اور اپنے آپشن اور آمادگی بڑھانی چاہئے- ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر نے ایئر ڈیفنس بیس کی تشکیل کے دن کی مناسبت سے ہونے والی اس ملاقات میں خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈروں اور جوانوں کی جدوجہد کو سراہا اور کہا کہ فضائی دفاعی ذمہ داریوں کی حساسیت اور ان کے بارے میں تشویش اس حقیقت کی غماز ہے کہ دشمن کی تمام ممکنہ چالوں اور کمزور پہلؤوں کا پتہ لگایا جائے تاکہ ان کا سامنا ہونے پر واضح پروگرام اور راہ حل موجود رہے- آپ نے حکام پر عوام کے اعتماد کو ایک اہم امانت قرار دیا اور کہا کہ مسلح افواج اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے حکام کو اس اعتماد کی بخوبی قدر کرنی چاہئے اور اپنی ذمہ داریوں پر عمل کر کے اس کی لاج رکھنی چاہئے-

.......

/169