30 اگست 2015 - 14:09
چینی صدرسے امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیرکی ملاقات

امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر نے جمعے کے روز چین کے صدرکے ساتھ بیجنگ میں ملاقات کی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سوزان رائس نے چین کےصدر کے ساتھ ملاقات میں مختلف مسائل خاص طور پر امریکہ اور چین کے درمیان کشیدہ صورتحال کا جائزہ لیا-

کہا جا رہا ہے کہ رائس کا چین کا یہ دورہ، چین کے صدرکے دورہ امریکہ کے لئے حالات سازگار بنانے کی غرض سے انجام پایا ہے-

چین کے صدرنے اس ملاقات میں کہا کہ واشنگٹن اوربیجنگ کو چاہئے کہ چند فریقی سرمایہ کاری سے متعلق سمجھوتوں، علاقائی مسائل کے بارے میں بات چیت اور خاص طور پر دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات کے حل کی غرض سے جلد از جلد مذاکرات کا آغاز کریں-

سوزان رائس نے نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں بھی جنوبی چین کے سمندر کے متنازعہ مسئلے کا ذکر کئے بغیر صرف چین اورامریکہ کے فوجیوں کے درمیان تعاون کے منصوبے کا ذکر کیا-

.......

/169