27 اگست 2015 - 16:54
ٹوبہ ٹیک سنگھ، پولیس کی کارروائی، مبینہ دہشت گرد اہل خانہ سمیت ہلاک

پولیس اور حساس اداروں نے مصدقہ اطلاع پر ایک گھر میں دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو سکیورٹی اہلکاروں کو دیکھ کر گھر کے اندر سے دستی بموں سے حملہ کر دیا گیا۔ جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ شروع ہو گئی، کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی کے دوران جھڑپ کے نتیجے میں دہشت گرد خاندان کے 3 افراد سمیت ہلاک ہو گیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کے مطابق پیر محل ہاؤسنگ کالونی میں پولیس اور حساس اداروں نے مصدقہ اطلاع پر ایک گھر میں دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو سکیورٹی اہلکاروں کو دیکھ کر گھر کے اندر سے دستی بموں سے حملہ کر دیا گیا۔ جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ شروع ہو گئی، کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے میں ہلاک ہونے والوں میں مبینہ دہشت گرد کے علاوہ اس کی بیوی اور 2 بچے شامل ہیں۔ مارے گئے دہشت گرد کی شناخت حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق کالعدم جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق حبیب الرحمان دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

.......

/169