26 اگست 2015 - 14:07
فارسی ایک بھرپور اور اخلاق تقاضے کے پورے کرنے والی زبان ہے: ایرانی صدر

صدر مملکت 'حسن روحانی' نے فارسی کو بات چیت، اخلاق اور ادب کے تقاضے پورے کرنے والی بھرپور زبان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فارسی ادب اور زبان کو فروغ دینے والے دانشوروں نے دنیا کو اخلاق اور سنجیدگی کا تحفہ پیش کرتے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر مملکت 'حسن روحانی' نے فارسی کو بات چیت، اخلاق اور ادب کے تقاضے پورے کرنے والی بھرپور زبان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فارسی ادب اور زبان کو فروغ دینے والے دانشوروں نے دنیا کو اخلاق اور سنجیدگی کا تحفہ پیش کرتے ہیں.

ان خيالات كا اظہار حجت الاسلام و المسلمين حسن روحاني نے بدھ كے روز ايران كے صوبہ 'اردبيل' ميں منعقد ہونے والي 10ويں عالمي فارسي زبان اور ادب فروغ كانفرنس كے موقع پر اپنے خصوصي پيغام ميں كيا.
اس موقع پر صوبہ اردبيل كے گورنر جنرل نے صدر مملكت كے خصوصي پيغام كو پڑھ كر سنايا.
حسن روحاني 10ويں زبان فارسي عالمي كانفرنس كے انعقاد پر عہديداروں كا شكريہ ادا كرتے ہوئے كہا كہ اس كانفرنس سے دانشوروں كي بے لوث خدمات اور فارسي ادب سے محبت ركھنے والے قومي اور غيرملكي شخصيات كي كاووشيں نظر آتي ہيں.
انہوں نے مزيد كہا كہ فارسي زبان صرف ايراني قوم تك محدود نہيں بلكہ اس كي تھہذيب ہزاروں ہزار سال پراني ہے اور مزيد برآں فارسي اسلام كي بھي اہم زبان ہے.
صدر مملكت حسن روحاني نے دانشوروں اور ادب سے وابستہ عہديداروں سے اپيل كي فارسي زبان كو عالمي سطح پر فروغ دينے كا عمل جاري ركھيں بالخصوص فارسي ادب اور زبان كي بھرپور خصوصيات كو دنيا كي اقوام كے سامنے متعارف كرانے سے دريغ نہ كريں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲