25 اگست 2015 - 09:54
افغانستان؛ گیس ٹینکر میں دھماکہ، دس بچوں سمیت ۱۱ افراد ہلاک و زخمی

مغربی افغانستان میں گیس ٹینکر میں ہونے والے دھماکے میں دس بچوں سے سمیت گیارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حکام کے مطابق گیس ٹینکر میں یہ دھماکہ ہرات کے نواح میں آئی ڈی پیز کے کیمپ کے قریب واقع گیس سپلائی کے ایک مرکز کے اندر ہوا۔دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ٹینکر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آگ کے شعلے بلند ہونا شروع ہوگئے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں دس بچوں سمیت گیارہ افراد ہلاک اور اٹھارہ دیگر زخمی ہوگئے۔ہرات ریجنل اسپتال کے ترجمان رفیق شیرازی نے بتایا کہ ہے کہ نوے فی صد سے زیادہ جھلس جانے والے افراد کو معالجے کے لئے ایران منتقل کردیا گیا ہے۔افغانستان میں جہاں چھوٹے سیلنڈروں کے ذریعے گیس گھروں میں کھانا پکانے کے لئے فراہم کی جاتی ہے اس قسم کے دھماکے اکثر ہوتے رہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲