25 اگست 2015 - 09:45
عراق؛ زبدانی شہر کے متعدد علاقے دھشتگردوں سے آزاد

شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے زبدانی شہر کے متعدد علاقے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کروا لئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج اور حزب اللہ کے مجاہدین نے پیر کے دن زبدانی شہر میں واقع ایم ٹی این کی عمارت اور مسجد الفاروق کے علاقے نیز اس شہر کے متعدد شمال مشرقی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کروا لیا ہے۔ ان علاقوں پر اب شام کی فوج اور حزب اللہ کا کنٹرول ہے۔ شام کی فوج اور حزب اللہ کے مجاہدین کو ان علاقوں میں بم بنانے کا کارخانہ اور دھماکہ خیز مواد بھی ملا ہے۔ شام کی فوج اور حزب اللہ کے مجاہدین نے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ دوسری جانب دمشق کی سینٹرل جیل پر دہشت گردوں کی گولہ باری میں مارے جانے والوں کی تعداد بارہ ہو گئی ہے۔ مارے جانے والے افراد قیدیوں کے اہل خانہ تھے۔ اس گولہ باری میں دسیوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲