اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور ان کی کابینہ نے پیر کو بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی- صدر مملکت نے اس موقع پر بانی انقلاب اسلامی کے اہداف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی (رح) نے ہر موقع پر عوام کے ساتھ ساتھ رہے- صدر حسن روحانی نے پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات کا وقت قریب آنے کے پیش نظر امید ظاہر کی کہ اس سال کے انتخابات، عظیم الشان طریقے منعقد ہونگے اور امیدواروں کے درمیان صحتمند مقابلہ آرائی سے بھرپور ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ماضی کی طرح ان انتخابات میں بھی عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ صدر مملکت اور ان کی کابینہ نے ہفتہ حکومت کے پہلے دن آج بانی انقلاب اسلامی کے مزار پر حاضر ہو کر آپ کے اہداف کے ساتھ تجدید عہد کیا-
۔ یاد رہے کہ چوبیس اگست سن انیس سو اکیاسی کو، ایران کے اس وقت کے صدر محمد علی رجائی اور وزیر اعظم محمد جواد باہنر کو سامراجی طاقتوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ ایم کے او نے ایک بم دھماکے میں شہید کردیا تھا۔ واضح رہے کہ ہر سال اس موقع پر ان شہیدوں کی یاد میں ہفتہ حکومت منایا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲