اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ الانبار میں عراقی لڑاکا طیاروں کے تازہ حملوں میں داعش گروہ کے دسیوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں- عراق کے سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ عراقی لڑاکا طیاروں نے ہفتے کے روز صوبہ الانبار کے مختلف علاقوں، خاص طور سے صوبے کے صدر مقام الرمادی، میں داعش گروہ کے ٹھکانوں پر حملے کئے جن کے نتیجے میں داعش گروہ کے کم سے کم پچیس دہشت گرد ہلاک اور دسیوں زخمی ہو گئے- ان حملوں میں دہشت گردوں کی کئی فوجی گاڑیوں اور بڑی مقدار میں ان کے اسلحہ و گولہ بارود کو بھی تباہ کر دیا گیا- ادھر عراقی فوج نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ الانبار کے علاقے فلوجہ کے مشرق میں ایک فوجی اڈے پر داعش کے حملے میں ایک فوجی مارا گیا جبکہ پانچ زخمی ہو گئے- عراقی حکام نے صوبہ الانبار کے مرکزی شہروں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے دو ماہ پہلے وسیع کارروائی شروع کی تھی-
.......
/169