اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی دفتر خارجہ کے باخبر ذرائع نے کہا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ جلد ایران کا دورہ کریں گے اور اسی دوران برطانوی سفارتخانہ دوبارہ کھولا جائے گا.
فلپ ہيمنڈ پہلے برطانوي وزير خارجہ ہيں جو کہ 12 سال بعد ايران کا دورہ کريں گے.
اسلامي جمہوريہ ايران کے دارالحکومت تہران ميں واقع برطانوي سفارتخانے کو چار سال قبل کام کرنے سے روک ديا گيا تھا اور بند کر ديا گيا تھا.
ايراني جوہري معاہدے کے بعد ايران اور مغرب کے درميان روابط کو بہتر بنانے کئے تہران ميں برطانوي سفارتخانے اور لندن ميں ايراني سفارتخانے کو ايک ہي روز دوبارہ کھولا جائے گا.
برطانوي وزير خارجہ کے ہمراہ برطانيہ کے معروف کاروباري شخصيت اور برطانوي دفتر خارجہ کے سياسي ڈائريکٹر سائمن گيز بھي ہوں گے جنہوں نے ويانا ميں ہونے والے جوہري مذاکرات ميں برطانيہ کي نمائندگي کي تھي.
برطانوي سفارتخانے کے دوبارہ کھلنے کے بعد ابتدائي طور پر اس ميں اجے شرما کي زير نگراني محدود عملہ تعنيات کيا جائے گا اور نئے برطانوي سفير کا انتخاب بھي کر ليا گيا تاہم، ابھي تک نام کا اعلان نہيں کيا گيا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲