20 اگست 2015 - 14:46
چین کے وزیر خارجہ کے نام جواد ظریف کا تعزیتی پیغام

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب کے نام تعزیتی پیغام میں تیان چین میں ہونے والے دھماکوں کے شکار افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مشرقی چین میں تیان جین بندرگاہ کے گودام میں ہونے والے دو دھماکوں کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے نام ایک پیغام میں اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا- ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب کے نام پیغام میں چینی حکومت، قوم، بالخصوص اس حادثے کی بھینٹ چڑھنے والوں کے اہل خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور انھیں تعزیت پیش کی- ایران کے وزیر خارجہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام، ہمیشہ چینی عوام اور حکومت کے ساتھ رہے ہیں اور وہ، متاثرین کی ہر طرح کی مدد کرنے کے لئے آمادہ ہیں- واضح رہے کہ گذشتہ بارہ اگست کو مشرقی چین کی تیان جین بندرگاہ کے کیمیائی مواد کے گودام میں ہونے والے دو دھماکوں میں ایک سو چودہ افراد ہلاک ہو گئے تھے- اس دھماکے میں سات سو اکیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ پچیس زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے- کہا جاتا ہے کہ پنچانوے افراد، جن میں اکثر کا تعلق فائر بریگیڈ کے عملے سے ہے، ابھی تک لاپتہ ہیں-

.......

/169