اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان شکیب مستغفی نے کہا ہے کہ افغانستان کے سرحدی علاقوں پر پاکستانی فوجیوں کے حملوں کے، کابل اور اسلام آباد کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں-
شکیب مستغنی نے خبردار کیا کہ اگر پاکستان، مشرقی افغانستان پراپنے حملے فورا بند نہیں کرتا تو اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا-
افغانستان کی وزارت خارجہ، کابل میں پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین کو کئی بار طلب کر کے اپنی سرزمین کے اندر پاکستان کی جارحیت پر احتجاج ریکارڈ کرا چکی ہے-
پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھی جوابی اقدام کے تحت اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر "جانان موسی زئی" کو افغانستان میں ہونے والے حملوں میں پاکستان کے کردار کے دعوے کی تحقیق کے لئے وزارت خارجہ میں طلب کیا تھا-
.......
/169