اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے پیر کی رات ایران کے ٹی وی چینل دو کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ اسلامی دنیا میں اختلافات ڈالنے پر مبنی امریکا اور برطانیہ کی سازش کو ناکام بنا دینا چاہئے۔ علاء الدین بروجردی نے کہا کہ امریکا سے ایرانی قوم کی تاریخی نفرت، عوام کی بصیرت و آگہی نیز امریکا کے مقابلے میں ایران کی فوجی، غیر فوجی اور سائنسی صلاحیتوں اور ایران کی استقامتی معیشت کی پالیسی کی وجہ سے امریکا، ایران میں اثر و رسوخ حاصل نہیں کر سکتا ہے۔ علاء الدین بروجردی کا کہنا تھا کہ ایٹمی مذاکرات کے دوران امریکیوں نے ایٹمی معاملے کے علاوہ دوسرے بہت سے مسائل کے بارے میں بھی بات چیت کا دروازہ کھولنے اور خطے کے بحرانوں کو بھی ان مذاکرات میں شامل کرنے کی کوشش کی لیکن شام اور فلسطین سمیت خطے کے مسائل کے سلسلے میں امریکا اور ایران کے مواقف میں ایک سو اسّی درجے کے اختلاف کے پیش نظر ایران نے ان مسائل کو مذاکرات میں شامل نہیں ہونے دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169