18 اگست 2015 - 07:37
صہیونی بربریت جاری، غرب اردن میں فلسطینی جوان کی شہادت

صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی جوان شہید ہو گیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے شہر نابلس میں پیر کے روز صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں ایک فلسطینی جوان شہید ہو گیا- صیہونی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ فلسطینی جوان ان پر حملہ کرنا چاہتا تھا- گذشتہ مہینوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے نسل پرستانہ اقدامات مزید بڑھ گئے ہیں یہاں تک کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں فائرنگ کر کے مزید دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا- فلسطینی قیدیوں اور انسانی حقوق کے مرکز " احرار " نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت رواں سال دو ہزار پندرہ کے، پہلے چھے مہینوں میں بائیس فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے- اس رپورٹ کے مطابق اس دوران کم سے کم دو ہزار چار سو چھپّن فلسطینی، گرفتار بھی کئے گئے-

.......

/169