اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: فلسطین کی خبر رساں ایجنسی معا نے اتوار کے روز صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل دو کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے گزشتہ ہفتے جولان کی پہاڑیوں پر وسیع مشقیں کی ہیں- رپورٹ کے مطابق اس دوران مقبوضہ فلسطینی علاقوں یعنی ناجائز اسرائیل کی طرف فائرنگ کے جواب کے بہانے شام میں محدود زمینی مداخلت کے امکان کا جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں مشقیں بھی انجام دی گئیں- غاصب صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل دو کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج نے شام میں ایک اور ممکنہ جنگ میں مداخلت کے لئے بڑے پیمانے پر تیاری کر لی ہے اور اسی بنا پر صیہونی فوجیوں نے شام اور لبنان کی سرحد سے متصل صیہونی بستیوں کو خالی کرانے کی مشقیں انجام دی ہیں- واضح رہے کہ صیہونی حکومت بحران شام اور تکفیری اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت میں بڑے پیمانے پر ملوث ہے اور اس نے ان گروہوں کی مدد کی خاطر شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس پر کئی بار حملے کئے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔
/169