17 اگست 2015 - 09:14
شمالی وزیرستان میں چالیس دہشت گردوں ہلاک

پاکستانی فضائیہ نے شمالی وزیرستان میں چالیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کرکے چالیس دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔ اس کارروائی میں دہشت گردوں کا ہتھیاروں اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی تباہ کرنے کا دعوی کیا گیا ہے- پاکستانی فضائیہ نے صوبہ پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے خودکش حملے میں مارے جانے کے بعد ایک بیان میں اعلان کیا کہ شمالی وزیرستان کے شوال علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جنگی طیاروں کے حملے میں چالیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں- شمالی وزیرستان کے شوال علاقے میں مسلح گروہوں اور دہشت گردوں کے اہم ٹھکانے بتائے جاتے ہیں- فرانس پریس کے مطابق اس بات کے پیش نظر کہ شمالی وزیرستان کا علاقہ نامہ نگاروں کی دسترس سے باہر ہے اس لئے اس حملے کے سلسلے میں پاکستانی فوج کے دعوے کی تصدیق مشکل ہے- پاکستانی فوج ایک عشرے سے زیادہ کے عرصے سے ملک کے قبائلی علاقوں میں مسلح گروہوں اور دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہے اور پاکستانی فوج کے مطابق ضرب عضب آپریشن کے آغاز سے اب تک دو ہزار آٹھ سو دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں-

.......

/169