16 اگست 2015 - 09:07
وزیر داخلہ پنجاب کے ڈیرے پر دھماکا،7افراد ہلاک

اٹک: پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر دھماکا ہوا ہے، دھماکے سے 7افراد کی ہلاکت اور 20 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اٹک پولیس نے وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر دھماکے کی تصدیق کی ہے۔ خیال رہے کہ اٹک میں صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کا ڈیرہ گاؤں شادی خان میں ہے جو کہ موٹر وے سے 25 سے 30 کلو میٹر دور ہے۔

وزیر داخلہ پنجاب کے بھتیجے سہراب خانزادہ نے تصدیق کی ہے کہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ دھماکے کے وقت ڈیرے پر موجود تھے.

سہراب خانزادہ کا کہنا تھا کہ عمارت میں 20 سے زائد افراد موجود تھے، جو کہ ملبے کے نیچے دب گئے.

۔۔۔۔۔

/169