اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے مشرقی علاقے الحبیبیہ میں ہفتے کی شام کو کئی بم دھماکے ہوئے جن میں کم سے کم چوبیس افراد جاں بحق ہو گئے- ان دہشت گردانہ بم دھماکوں میں پچاس سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے- جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر عام شہری ہیں- عراقی حکام کے مطابق زمینی جنگ میں دہشت گرد گروہوں کی شکست کے بعد یہ گروہ عراقی عوام میں خوف و ہراس پھیلانے اور ان کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرنے سے روکنے کی غرض سے دہشت گردانہ حملے کر رہے ہیں- ادھر عراقی پولیس نے صوبہ صلاح الدین کے شہر بیجی میں دھماکہ خیز مواد سے بھرے ہوئے دو بلڈوزروں اور مشین گنوں سے لیس تین گاڑیوں کا پتہ لگا کر انھیں تباہ کر دیا ہے- پولیس کی اس کارروائی میں داعش گروہ کے پندرہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں- دریں اثنا داعش گروہ نے موصل کے مغرب میں واقع ایک کمیپ میں پندرہ عورتوں کو جہاد النکاح سے انکار کرنے کی بنا پر قتل کر دیا ہے- واضح رہے کہ داعش گروہ گزشتہ دو ماہ کے دوران کم سے کم تیس عورتوں کو جہاد النکاح سے انکار کرنے کی بنا پر قتل کر چکا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169